لوڈشیڈنگ راتوں رات ختم نہیں ہوسکتی، سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، شہباز شریف

خبر ایجنسیاں  جمعـء 31 مئ 2013
خیبر پختونخوا میں بھی حکومت بناسکتے تھے لیکن ہم نے ایسانہیںکیا،ملک سے کرپشن کے ناسور کاخاتمہ کرینگے، لندن میں پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں بھی حکومت بناسکتے تھے لیکن ہم نے ایسانہیںکیا،ملک سے کرپشن کے ناسور کاخاتمہ کرینگے، لندن میں پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

لندن: مسلم لیگ(ن)کے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ پہلے انتخابات میں 2 فریق ہواکرتے تھے اس بارانتخابات میں3جماعتوں میں حقیقی مقابلہ ہوا۔

عوام نے مسلم لیگ(ن)پراعتمادکرتے ہوئے ووٹ دیا،ملک میں اتنے گمبھیرمسائل ہیں کہ اکیلے نہیں نمٹ سکتے، سب کوساتھ لے کر چلیں گے، لوڈ شیڈنگ راتوں رات ختم نہیں ہوسکتی لیکن ہم ایک عزم  کے ساتھ اس کے خاتمے کی کوشش کریں گے،لوڈ شیڈنگ کی وجہ کرپشن، بدانتظامی اور نااہلی ہے،5سال میں 207 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی،اگربجلی چوری کی روک تھام کیلیے  اقدامات کیے جاتے توآج صورتحال مختلف ہوتی، خیبرپختونخوامیں بھی حکومت بناسکتے ہیں لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا،پنجاب میں(ن)لیگ کی قوت 84 فیصدہے، پاکستان میںسرمایہ کاری کی ضرورت ہے،سمندرپارپاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔

جمعرات کوپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے شارٹ ٹرم،مڈٹرم اورلانگ ٹرم منصوبے بنائے ہیں،پی پی پی کی حکومت رکاوٹ نہ ڈالتی تولوڈشیڈنگ میں کمی ہوسکتی تھی،نندی پور اورچیچوکی ملیاں منصوبے کرپشن کی نذرکیے گئے،ملک سے کرپشن کے ناسورکاخاتمہ کریں گے، ہماری پہلی ترجیح  معیشت کی بحالی ہے ،پاکستان میں سر مایہ کاری کی بے پناہ ضرورت ہے۔شہبازشریف نے پرویز مشرف سے متعلق سوال پرکہاکہ پرویزمشرف کی ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔