پارلیمانی تاریخ کی 14ویں قومی اسمبلی کل حلف اٹھائے گی

حلف کے بعد ارکان رول آف ممبرزپردستخط کرینگے،اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرکیلیے کاغذات2جون ،وزیر اعظم کیلیے 4جون کوجمع ہونگے فوٹو: اے پی پی

حلف کے بعد ارکان رول آف ممبرزپردستخط کرینگے،اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرکیلیے کاغذات2جون ،وزیر اعظم کیلیے 4جون کوجمع ہونگے فوٹو: اے پی پی

اسلام آ باد:  ملک کی پارلیمانی تاریخ کی14ویںقومی اسمبلی کااجلاس ہفتہ یکم جون صبح دس بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آبادمیں منعقد ہوگاجس میںنومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے یکم جون کو14ویںقومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کیلیے نومنتخب ارکان کے استقبال، سیکیورٹی انتظامات اورارکان کی حلف برداری سمیت تمام تر تیاریوںاورانتظامات کوحتمی شکل دیدی ہے اوراس حوالے سے افسران کوذمے داریاںتفویض کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق آج رات سے ریڈ زون میںپولیس اوررینجرزتعینات کئے جائینگے جبکہ ہفتہ کو ہونے والے افتتاحی اجلاس میںنومنتخب ارکان اپنے عہدے کاحلف اٹھائینگے۔حلف اٹھانے کے بعد رول آف ممبرزپر دستخط کرینگے جسکے بعد قومی اسمبلی کااجلاس 3جون سوموارکودوبارہ ہوگا۔

جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئے قائد ایوان اورسپیکروڈپٹی سپیکرکے انتخاب کیلئے جمعرات کوشیڈول کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان (کل ) ہفتہ کوحلف اٹھائیں گے ‘ 2جون کو اسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے،3جون کواسپیکراورڈپٹی اسپیکرکاچناؤ عمل آئیگا،4جون کووزیراعظم کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے ‘ نئے وزیراعظم کاانتخاب 5 جون کوہوگااووہ اسی شام ایوان صدرمیں حلف اٹھائینگے۔

قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت (ن) لیگ کی طرف سے تاحال اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکیلیے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیاگیا۔ اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کے بعد5 جون کوقومی اسمبلی سے قائدایوان کاانتخاب کریگی،نئے وزیر اعظم سے حلف لینے کی تقریب 5جون کوایوان صدرمیںہوگی جہاں صدزرداری نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے اراکین (کل)یکم جون کواسمبلی کے پہلے اجلاس میں حلف اٹھائینگے ‘ اسی روز اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کیلیے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے جائینگے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔اجلاس یکم جون کوصبح دس بجے اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میںہوگا۔جبکہ بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ایک اعلامیہ کے مطابق گورنربلوچستان نواب ذوالفقارعلی مگسی نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کااجلاس یکم جون 2013کوشام 5بجے طلب کیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔