صوبے کی خدمت کیلیے تمام ارکان ساتھ دیں،سراج درانی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 31 مئ 2013
کراچی: سبکدوش اسپیکر نثارکھوڑو نو منتخب اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی سے حلف لے رہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

کراچی: سبکدوش اسپیکر نثارکھوڑو نو منتخب اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی سے حلف لے رہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

کراچی: نومنتخب اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہاہے کہ میں اس ایوان کے تمام ارکان کا جنھوں نے مجھے اسپیکر بنانے کیلیے ووٹ دیے اور جنھوں نے اپنی پارٹیوں کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے امیدوار کو ووٹ دیے۔

شکریہ ادا کرتاہوں اور استدعا کرتاہوں کہ میرا ساتھ دیں تاکہ ہم مل جل کر اس صوبے کی خدمت کرسکیں اور عوام نے ہم پر جو اعتماد کیاہے اس پر پورا اترسکیں۔ جمعرات کو اسپیکرکا منصب سنبھالنے کے بعد ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہاکہ میری کوشش ہے کہ میں اس ایوان کو متوازن لے کر چلوں۔

میری کوشش ہوگی کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ارکان مجھ سے خوش رہیں۔ انھوں نے کہاکہ میرے والد اور میرے تایا نے بھی اس نشست پر بیٹھ کر سندھ کی خدمت کی ہے اور میری بھی کوشش ہوگی کہ میں اس ایوان کے توسط سے سندھ کے عوام کی خدمت کرسکوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔