آرمی چیف سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات؛ باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  جمعـء 14 ستمبر 2018
ملاقات میں پاک ترک تعلقات سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پربات چیت ہوئی: فوٹو: اسکرین گریب

ملاقات میں پاک ترک تعلقات سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پربات چیت ہوئی: فوٹو: اسکرین گریب

 اسلام آباد: ترک وزیرخارجہ یولوت چاوش اولو نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی تعلقات کے فروغ اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو کی ملاقات ہوئی جس میں پاک ترک تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاک ترک دفاعی و سکیورٹی تعاون سے متعلق امور سمیت مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ترکی اورپاکستان کا تعلق حکومتوں تک محدود نہیں

ملاقات میں ترک وزیر خارجہ نے خطے میں تنازعات کے حل میں پاکستانی کوششوں کوسراہا جب کہ دونوں برادرممالک میں بہتر تعلقات کے لئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان آمد باعث فخر ہے، حکومتیں آتی رہتی ہیں تاہم اصل دوستی عوام کے درمیان ہوتی ہے اوردونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی قائم و دائم رہنی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔