سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں اضافہ کردیا   

ویب ڈیسک  جمعـء 14 ستمبر 2018
عمر کی حد میں اضافہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے کیا گیا۔ فوٹو: فائل

عمر کی حد میں اضافہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے کیا گیا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: حکومت سندھ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے کوشاں نوجوانوں کی عمر کی حد میں اضافہ کردیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست جمع کروانے والے امیدواروں کو عمر میں 15 سال کی چھوٹ ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سندھ کابینہ کا کراچی میں تمام کھلی تاریں ہٹانے کا حکم

عمر کی حد میں اضافہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے کیا گیا جب کہ اس سہولت کا اطلاق محکمہ پولیس، پبلک سروس کمیشن اور بعض مخصوص اداروں پر لاگو نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔