سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا

ویب ڈیسک  جمعـء 14 ستمبر 2018
ملزمان سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد سرکاری عہدوں کے لیے 10 سال کے لیے نااہل قرار۔ فوٹو:فائل

ملزمان سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد سرکاری عہدوں کے لیے 10 سال کے لیے نااہل قرار۔ فوٹو:فائل

کراچی: احتساب عدالت نے کے ایم سی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان حیدر نقوی اور مقامی بلڈر اخلاق میمن کو7 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں کے ایم سی کے پلاٹوں کو جعلسازی کے ذریعے خریدنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے کلفٹن میں کے ایم سی کا پلاٹ جعلسازی کے ذریعے خریدا اور پلاٹ کی اصل قیمت سے کئی گنا کم قیمت ادا کی۔

احتساب عدالت نے کے ایم سی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان حیدر نقوی اور مقامی بلڈر اخلاق میمن کو7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی اور دونوں ملزمان کو سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد سرکاری عہدوں کے لیے 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دے دیاگیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔