عالمی اداروں نے قیام امن کا موقع گنوادیا ،فضل الرحمن

ایکسپریس رپورٹ  جمعـء 31 مئ 2013
تمام ادارے پالیسیوں پرنظر ثانی کریں،سوچیں آگے کیا حکمت عملی اپنانا ہوگی؟۔ فوٹو: فائل

تمام ادارے پالیسیوں پرنظر ثانی کریں،سوچیں آگے کیا حکمت عملی اپنانا ہوگی؟۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے طالبان کی جانب سے امن مذاکرات کی پیشکش ترک کرنے کے اقدام پر ردعمل ظاہرکر تے ہوئے کہا  ہے کہ عالمی اداروں نے پاکستان میں داخلی امن کے قیام کے لیے اچھا موقع گنوادیا ۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ طالبان کے ساتھ امن و امان قائم کرنے کے لیے مذاکرات کایہ اچھا وقت تھا۔انھوں نے انتخابات سے پہلے بھی مایوسی کے عالم میں مذاکرات منسوخ کیے تھے کیونکہ اس وقت حکومت نے مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آئندہ حکومت کوڈرون حملوں کے متعلق مر بو ط حکمت عملی اپنانے کا چیلنج درپیش ہوگا ۔تمام ادارے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں،سوچیںآگے کیا کر نا ہے؟ کیسے بڑھنا ہے اور کیسے حکمت عملی اپنانا ہو گی؟۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔