چیف جسٹس سپریم کورٹ کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست واپس

آئی این پی  جمعـء 31 مئ 2013
22ماہ معزول رہے،اتنے ہی عرصے مدت ملازمت میں توسیع کی جائے، درخواست میں موقف۔ فوٹو: فائل

22ماہ معزول رہے،اتنے ہی عرصے مدت ملازمت میں توسیع کی جائے، درخواست میں موقف۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی مدت ملازمت میں توسیع کیلیے دائردرخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔

رجسٹرار کا کہنا ہے کہ درخواست گزار پٹیشن میں متاثرہ فریق نہیں، درخواست گزارکے وکیل نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا لہٰذا درخواست پر لگائے گئے۔اعتراضات دورکرکے دوبارہ جمع کرائی جا سکتی ہے۔ جمعرات کو چیف جسٹس  افتخارمحمد چوہدری کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے دائر درخواست کو رجسٹرارسپریم کورٹ نے ن اعتراض لگاتے ہوئے واپس کردیا۔

ایڈووکیٹ عبدالرشید قریشی کی جانب سے دائرکی جانے والی درخواست میں موقف اختیارکیاگیا تھاکہ چیف جسٹس افتحارمحمدچوہدری 22ماہ معزول رہے لہذا اتنا ہی عرصے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے یہ چیف جسٹس پاکستان کاآئینی حق ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔