- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
ایشیا کپ کا میلہ آج دبئی میں سجے گا، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
دبئی: ایشیا کپ 2018 کا میلہ آج سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا جس کے لیے ٹرافی کی دبئی میں رونمائی کردی گئی۔
ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارا ٹیم کمبی نیشن شاندار ہے اور سب کا فوکس ایشیا کپ پر ہے، اچھے میچز ہوں گے جب کہ ورلڈ کپ کیلیے ہمارا سفر جاری ہے، چیمپئنز ٹرافی کے وقت ٹیم ینگ تھی لیکن اب تجربات سے گزرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی، شاداب خان، فخر زمان کی پرفارمنس میں دن بدن بہتری آ رہی ہے، وننگ پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔
بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ بڑا ایونٹ ہے اس میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کے خلاف میچ کا انتظار ہے، ہم ٹائٹل جیتنے کیلیے آئے ہیں اس لئے ہر میچ اہم سمجھ کر کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے پاس کوہلی سے نمبر ون پوزیشن چھیننے کا موقع
سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ ماضی کی بات بھول چکے ، اب فوکس اچھا کھیلنے پر ہے، کوئی بھی ٹیم کسی سے کم نہیں ہے، کانٹے دار مقابلے دیکھنے کوملیں گے۔
بنگلا دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ابھی وقت ہے، ساری توجہ ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی پر مرکوز ہے، ہانگ کانگ اور افغانستان کے کپتانوں نے کہا کہ ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ جب کہ گروپ بی بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان پر مشتمل ہے۔
ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جگہ بنائیں گی، افتتاحی میچ بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان ہوگا، پاکستانی ٹیم اتوار کو پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جب کہ بھارت کے ساتھ مقابلہ 19 ستمبر کو ہوگا اور فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔