حیدرآباد،عید اجتماعات کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 16 اگست 2012
شہر کے اندرونی و بیرونی راستوں کی کڑی نگرانی اور اسنیپ چیکنگ کا فیصلہ

شہر کے اندرونی و بیرونی راستوں کی کڑی نگرانی اور اسنیپ چیکنگ کا فیصلہ

حیدرآباد: عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی فراہم کرنے کیلیے حیدرآباد پولیس نے مساجد، امام بارگاہوں پر اہلکار، 200 کمانڈوز اور 200 سے زائد رضا کارڈیوٹیاں انجام دیں گے۔

جبکہ اندرون شہر 40 سے زائد پولیس پکٹس قائم کرکے داخلی و خارجی راستوں، ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں، مسافر خانوں، سرائے ہوٹلز کی روزانہ کی بنیاد پر تلاشی لی جارہی ہے اور شہر کی مصروف شاہراہوں پر سرپرائز و اسنیپ چیکنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

عید قریب آتے ہی بازاروں میں رش بڑھنے کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے پولیس ایمرجنسی کیمپ لگا دیے گئے ہیں، جہاں خفیہ کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جار ہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔