- آئی سی سی بی ایس انکیوبیشن مرکز کے تحت ’ریلوے ٹریکنگ ایپ‘ تیار
- شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا
- پاکستان کو ورلڈ شوٹنگ کپ میں شرکت سے محروم کرنے پر بھارت کو وارننگ جاری
- عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
- پاکستان کی جانب بہنے والے دریاؤں کا پانی روکنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی وزیرآبی وسائل
- پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو با آسانی ہرادیا
- حج سبسڈی کے خاتمے کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج
- جماعت الدعوۃ اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کالعدم قرار، پابندی عائد
- بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں سے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا
- حکومت سندھ کے تمام الزامات بے بنیاد اور جارحانہ پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، نیب
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو منہ کی کھائے گا،سابق بھارتی چیف جسٹس
- محمد بن سلمان نے’’پاک بھارت جامع مذاکرات‘‘ بھارت سعودی مشترکہ اعلامیے کاحصہ بنوادیا
- افسوس ہے سراج درانی اور اہلخانہ کو نیب دہشتگردی سے نہ بچاسکا، وزیراعلی سندھ
- رمیز راجہ جونیئر کے والد کا انتقال، نجم سیٹھی رمیز راجہ سے تعزیت کر بیٹھے
- ہنزہ میں گلیشئیر سرکنے کے باعث آبادی کے انخلا کا حکم
- ایک اور بچی نے بھی ملک کا نام روشن کردیا
- نیلم جہلم بجلی منصوبے کے قرض کے سود کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاریاں
- ویرات کوہلی جیسی مستقل مزاجی پیدا کرنے کا خواہاں ہوں، بابراعظم
- سلمان بٹ نے یو اے ای میں لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا
- شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلیے منظور
بلڈ پریشر ناپنے کے لیے الٹرا ساؤنڈ کا پیوند تیار

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو نے بلڈ پریشر ناپنے والا پیوند تیار کرلیا (فوٹو، نیچر بایو میڈیکل انجینئرنگ)
سان ڈیاگو: بلڈ پریشر ناپنے کا روایتی آلہ بہت بڑا ہوتا ہے جس سے فشارِ خون معلوم کرنے کے لیے خاص مہارت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اب جسم کی کسی بھی موٹی رگ سے پیوست ہوکر بلڈ پریشر ناپنے کا ایک سادہ برقی پیوند (الیکٹرانک پیچ) تیار کرلیا گیا ہے۔
نیچر بایو میڈیکل انجینئرنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو کے سائنس دانوں نے ایک لچک دار الٹرا ساؤنڈ پیوند بنایا ہے جس میں ٹونومیٹر نامی آلہ کسی رگ کے اوپر پیوند کی صورت میں لگادیا جاتا ہے۔ اسے سلیکن الاسٹومر شیٹ سے بنایا گیا ہے جس میں الیکٹروڈ اور داب برق (پیزو الیکٹرک) مٹیریل لگا ہوا ہے۔ لچک دار پیوند کھنچتا اور سکڑتا ہے لیکن اس کے سرکٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
یہ چھوٹا سا پیوند جلد کی چار سینٹی میٹر گہرائی میں موجود رگ کو دیکھتے ہوئے بلڈ پریشر نوٹ کرتا ہے۔ اس کا ڈیٹا، پروسیسنگ کے لیے ایک ڈیٹا پروسیسر میں بھیجا جاتا ہے۔
رضا کاروں نے پیوند کو کلائی، گردن اور پیر وغیرہ پر پہن کراس کی آزمائش کی ہے، حیرت انگیز طور پر سکون سے بیٹھے رہتے ہوئے اور ورزش کی صورت میں بھی بلڈ پریشر کی درست ریڈنگ حاصل ہوئی ہیں۔
اس کامیابی کے بعد ماہرین اسی پیوند میں پاور سپلائی، پروسیسر اور وائرلیس رابطہ شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فی الحال یہ بلڈ پریشر ریڈنگز کو ایک دستی آلے کی جانب وائرلیس کے ذریعے بھیجتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔