فلم ’’سلوٹ‘‘ میں شاہ رخ کے مدمقابل اداکارہ بھومی پڈنیکر کا نام سامنے آگیا

ویب ڈیسک  جمعـء 14 ستمبر 2018
فلم ساز نے چند روز قبل اسکرپٹ پر بات کرنے کے لئے بھومی پڈنیکر سے ملاقات کی ۔ فوٹو : فائل

فلم ساز نے چند روز قبل اسکرپٹ پر بات کرنے کے لئے بھومی پڈنیکر سے ملاقات کی ۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: اکشے کمار کے ساتھ فلم ’’ ٹوائلٹ؛ ایک پریم کتھا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ بھومی پڈنیکر کا فلم ’’سلوٹ‘‘ میں شاہ رخ خان کے مد مقابل نام سامنے آگیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق بھارتی خلا نورد راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سلوٹ‘‘ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے، پہلے اس فلم کے لئے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پہلی چوائس تھے تاہم ان کی فلم کے اسکرپٹ اور معاوضے سے متعلق بات نہیں بن پائی۔

اداکارہ کے لئے کرینہ کپور کا نام سامنے آیا مگر وہ بھی اس فلم کا حصہ نہیں بن پائیں جس کے بعد پریانکا چوپڑا کو اس فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن جب اداکارہ کو پتہ چلا کہ عامر خان کی جگہ اب شاہ رخ خان فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں تو انہوں نے بھی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا جب کہ اب فلم کی ہیروئن کے لئے اداکارہ بھومی پڈنیکر کا نام سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شاہ رخ خان نےعامرخان کی چھٹی کرادی

رپورٹس کے مطابق فلم ساز نے چند روز قبل اسکرپٹ پر بات کرنے کے لئے بھومی پڈنیکر سے ملاقات کی تاہم انہوں نے ابھی تک اداکارہ کو فائنل نہیں کیا ہے۔

واضح رہے فلم ’’سلوٹ‘‘ میں ہیروئن کا کوئی خاص کردار نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی بڑی اداکارہ اس فلم میں کام کرنے کے لئے رضامند نہیں ہورہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔