چارسدہ میں 150 روپے کے تنازع پرایک ہی خاندان کے 3افراد سمیت 4افراد قتل

جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آورقدوس بھی ماراگیا جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزاسپتال منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک May 31, 2013
جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آورقدوس بھی ماراگیا جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزاسپتال منتقل کیا گیا فوٹو : ایکسپریس

صرف 150 روپے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 افراد قتل کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترنگزئی میں 2 افراد کی 150 روپے کے لین دین پرتلخ کلامی ہوئی توبزرگوں نے صلح صفائی کرا دی تاہم آج صبح ایک فریق کے مسلح افراد نے دوسرے فریق ریاض کے گھرپردھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ریاض کا جواں سال بیٹا الیاس، اس کی 2 بچیاں 8 سالہ حسینہ اور4 سالہ مینا جاں بحق جبکہ ریاض اوراس کی بیوی زخمی ہوگئے۔

جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آورقدوس بھی ماراگیا جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزاسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جاں بحق ہونے والے خاندان کے عزیزواقارب نےمظاہرہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں