بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے 5 سال بعد ثقلین مشتاق کی تجویز پر عمل کر لیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 15 ستمبر 2018
ایشیا کپ کیلیے دبئی میں موجود بنگلہ دیشی ٹیم نے گزشتہ روز جمیرا بیچ کی سیر کی اور ایک مشہور ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا۔ فوٹو: فائل

ایشیا کپ کیلیے دبئی میں موجود بنگلہ دیشی ٹیم نے گزشتہ روز جمیرا بیچ کی سیر کی اور ایک مشہور ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا۔ فوٹو: فائل

 دبئی:  بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے 5 سال بعد ثقلین مشتاق کی تجویز پر عمل کر لیا۔

سابق پاکستانی کرکٹر 2013 میں دورئہ زمبابوے کے دوران بنگال ٹائیگرز کے بولنگ کوچ تھے تو انھوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا تھا کہ ہوٹل میں قید رہنے کے بجائے گھومنے پھرنے کیلیے بھی باہر نکلا کریں اور اس پر عمل کرتے ہوئے ایشیا کپ کیلیے دبئی میں موجود بنگلہ دیشی ٹیم نے گزشتہ روز جمیرا بیچ کی سیر کی اور ایک مشہور ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا۔

یاد رہے کہ یہاں گوشت کی ڈش چولہے پر نہیں بلکہ ڈائننگ ٹیبل پر کھولتے تیل میں تیار ہوتی ہے، ریسٹورنٹ کو رونالڈو، میراڈونا، کریم بینزیما اور راجر فیڈرر جیسے سپراسٹارز کی میزبانی کا موقع مل چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔