بداخلاق کینگرو ٹیم کو ناپسند کرتا ہوں اور معطل پلیئرز سے ہمدردی نہیں، معین علی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 15 ستمبر 2018
کچھ غلط ہوجانے پر لوگوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں لیکن آسٹریلوی پلیئرزکے ساتھ ایساکرنا مشکل ہے،انگلش آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

کچھ غلط ہوجانے پر لوگوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں لیکن آسٹریلوی پلیئرزکے ساتھ ایساکرنا مشکل ہے،انگلش آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

 لندن: انگلش آل راؤنڈر معین علی کا کہنا ہے کہ انھیں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں معطل آسٹریلوی کرکٹرز اسمتھ، وارنر اور بینکرافٹ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں معین علی نے کہا کہ آسٹریلیا واحد حریف ٹیم ہے جسے میں ناپسند کرتا ہوں۔ پوراکینگرو اسکواڈ ہی بد اخلاق ہے، میری ناپسندیدگی کی وجہ صرف یہ نہیں کہ وہ کرکٹ میں ہمارا پرانا دشمن ہے بلکہ آسٹریلینز حریف کھلاڑیوں کو بے عزت کرتے ہیں۔

معین علی نے کہاکہ میں عام طور پر کچھ غلط ہوجانے پر لوگوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں لیکن آسٹریلوی پلیئرز کے ساتھ ایساکرنا مشکل ہے، میں پہلی بار ان کے خلاف 2015 ورلڈ کپ سے پہلے سڈنی میں کھیلا تھا، وہ ہمارے خلاف صرف سخت مزاج نہیں رہے بلکہ تقریباً گالی کلوچ کر رہے تھے، میں جتنا ان کے خلاف کھیلا اتنا ہی بُرا محسوس کیا، 2015 میں ایشز سیریز سب سے بُری تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔