لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں نوبیاہتا جوڑے پر لڑکی کے گھر والوں کا تشدد

لڑکی کے گھر والوں نے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ اس کے شوہر نعیم اختر کے خلاف درج کرا رکھا ہے


ویب ڈیسک May 31, 2013
معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی نے نوبیاہتا جوڑے کو اپنی تحویل میں لے لیا، فوٹو: ایکسپریس نیوز

ہائی کورٹ کے احاطے میں نوبیاہتا جوڑے کو لڑکی کے گھر والوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے جوڑے کو اپنی تحویل میں لے لیا.

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹاؤن شپ کی 18 سالہ سونیا نے اپنے محلے دار نعیم کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی اور آج لاہورہائی کورٹ میں اپنا بیان قلمبند کرانے آئی تھی، اسی دوران اس کے گھر والے بھی اس کے عدالت پہنچنے کی اطلاع پا وہاں پہنچ گئے اور لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس پر لڑکی اورلڑکے کے گھر والوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچی، اسی دوران لڑکی کے اہل خانہ نے اپنی بیٹی اور اس کے شوہر کو مارنا پیٹنا شروع کردیا ، معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی نے جوڑے کو اپنی تحویل میں لے لیا اور لڑکی کے گھر والوں کو گرفتار کر کے تھانہ نیو انارکلی منتقل کردیا۔

واضح رہے لڑکی کے گھر والوں نے نعیم اختر پر سونیا کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ستوکتلہ میں درج کرا رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں