امریکا نے ڈرون حملوں سے پاکستان میں امن کی کوششوں کونقصان پہنچایا، چوہدری نثارعلی

ویب ڈیسک  جمعـء 31 مئ 2013
 مسلم لیگ(ن) کی حکومت ایسے شخص کو چیرمین نیب لگائے گی جس پرقوم کواعتماد ہو، چوہدری نثارعلی خان  فوٹو:فائل

مسلم لیگ(ن) کی حکومت ایسے شخص کو چیرمین نیب لگائے گی جس پرقوم کواعتماد ہو، چوہدری نثارعلی خان فوٹو:فائل

اسلام آ باد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثارعلی خان  نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنےمفادات کے لئے ڈرون حملوں سے پاکستان میں امن کوششوں کونقصان پہنچایا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ  مسلم لیگ (ن) کی حکومت سیاسی جماعتوں اورتمام اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لے کراس حوالے سے پالیسی بنائےگی،امریکا نے 12 سال قبل ملک کولاحاصل جنگ میں دھکیلا تھا اور اب پھرامن کی کوشش میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نےاپنےمفادات کےلئےڈرون حملوں سے پاکستان میں امن کوششوں کونقصان پہنچایا، ڈرون حملے پاکستان کی آزادی کےخلاف اورخطےمیں امن کی کوششوں میں رکاوٹ کےمترداف ہیں۔

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف بلوچستان میں امن اورا چھی طرز حکمرانی چاہتے ہیں، جس کے لئے پختونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی نے فیصلہ نواز شریف پرچھوڑدیا ہے، انہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) کی حکومت ایسے شخص کو چیرمین نیب لگائے گی جس پرقوم کواعتماد ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔