ہلال احمر کے دفتر پر حملے میں افغان طالبان ملوث نہیں، ترجمان قاری یوسف احمد

ویب ڈیسک  جمعـء 31 مئ 2013
رواں ہفتے مشرقی افغانستان میں ہلال احمر کے دفتر پر حملے میں 2 حملہ آوور مارے گئے تھے۔ فوٹو :فائل

رواں ہفتے مشرقی افغانستان میں ہلال احمر کے دفتر پر حملے میں 2 حملہ آوور مارے گئے تھے۔ فوٹو :فائل

کابل: افغان طالبان نے کہا ہے کہ  رواں ہفتے ملک کے مشرقی علاقے میں ہلال احمر کے دفتر پرکئے جانے والے حملے میں ان کا کوئی فرد ملوث نہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس سے قبل اپنے زیر کنٹرول علاقوں ميں ہلال احمر کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کی مہم کا خیرمقدم کر چکے ہیں اورہم کبھی بھی کسی غیرجانبدار امدادی ادارے پر حملے کی حمایت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ہلال احمر افغانستان میں واحد امدادی ادارہ ہے جس کے طالبان سمیت تمام گروہوں اور تنظیموں سے بہتر تعلقات قائم ہیں جب کہ طالبان کی جانب سے بیان کے بعد ہلال احمر کے دفتر  پر ہونے والا حملہ تحقیقاتی اداروں کے لیے ایک نئی صورت اختیار کرگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔