قوم کی حمایت ہمیشہ فوج کے لئے ضروری ہوتی ہے، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی

ویب ڈیسک  جمعـء 31 مئ 2013
پاک فوج کی ذمہ داری ہے کہ اپنے فرائض انجام دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہے، جنرل اشفاق پرویز کیانی۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کی ذمہ داری ہے کہ اپنے فرائض انجام دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہے، جنرل اشفاق پرویز کیانی۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت ہمیشہ فوج کے لئے ضروری ہوتی ہے۔پاک فوج کی ذمہ داری ہے کہ اپنے فرائض انجام دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہے۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نےکہا کہ پاک فوج کے جوان اپنی ذمہ داری نبھانے کے لئے تیار رہیں اور فرائض کی انجام دہی کے لئے بھرپور صلاحیتوں اور مستعدی کا مظاہرہ کریں، جنرل اشفاق پرویزکیانی کا کہنا تھا  کہ قوم ترقی و دفاع میں توازن برقرار رکھے تب ہی پائیدار پیشرفت ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت ہمیشہ فوج کے لئے ضروری ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔