عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکے اور فائرنگ ،7 افرادہلاک ،19 زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 31 مئ 2013
رواں ماہ 600 سے زائد افراد دہشت گردی کا نشانہ بن کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، عراقی حکام۔ فوٹو: فائل

رواں ماہ 600 سے زائد افراد دہشت گردی کا نشانہ بن کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، عراقی حکام۔ فوٹو: فائل

بغداد: عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکے اورفائرنگ کے نتیجےمیں 7افراد ہلاک اور19زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد کے جنوب مغربی ضلع السیدیا میں سڑک کنارے نصب بم اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے،دھماکےکے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، دوسری جانب فلوجہ شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں اوردیگرپرتشدد واقعات میں 25 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے جب کہ سیکیورٹی حکام اور اسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں ماہ 600 سے زائد افراد دہشت گردی کا نشانہ بن کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔