- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
لاہور میں شیڈول انٹرنیشنل ہاکی اوپن سیریز ملتوی کردی گئی
لاہور: پاکستان ہاکی فیدریشن نے 26 ستمبر سے شیڈول انٹرنیشنل ہاکی اوپن سیریز ملتوی کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے نومبر میں اس ایونٹ کی دوبارہ میزبانی کی درخواست کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کی کوششوں سے چودہ سال بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو 6 ملکی جونیئر ہاکی اوپن سیریز کی میزبانی سونپی تھی، جس کے لیے 22 ستمبر سے ایونٹ شروع کرنے کا اعلان کیاگیا۔ جونیئر سطح کے اس ٹورنامنٹ میں سری لنکا، بنگلا دیش، قازقستان،عمان ، افغانستان اور قطر نے پاکستان آکر میچز کھیلنا تھے۔
پی ایچ ایف کی درخواست پر پہلے راولپنڈی سے مقام تبدیل کرکے لاہور کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 3 غیر ملکی ٹیموں نے آنے سے معذرت کی، جس پر ایف آئی ایچ نے تین ٹیموں کے درمیان مقابلے کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایونٹ کے لیے 26 ستمبر کی نئی تاریخ مقرر کردی۔ بعدازاں ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوسری تین ٹیموں نے بھی فنڈز کی کمی اورمصروفیات کو جواز بناکر ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیموں کی معذرت کے ساتھ ہاکی اوپن سیریز نہ ہوسکنے میں پی ایچ ایف حکام کی اپنی کوتاہی کا بھی اہم کردار ہے۔ ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اس انٹرنیشنل ایونٹ کے لیے 10 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں زیادہ تر ایسے لوگ شامل کیے گئے تھے، جو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کوبروقت اور مطلوبہ معلومات فراہم کرنے میں تسساہل سے کام لیتے رہے۔ جس پر ہاکی کی عالمی باڈی نے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پی ایچ ایف کو معاملات بہتر بنانے پر زور دیاتھا۔ اب پی ایچ ایف نے ایف آئی ایچ سے اپیل کی ہے کہ پاکستان نومبر میں اس ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔