فرینچ اوپن ٹینس؛ اعصام الحق مکسڈ ڈبل اور مینز ڈبل کے مقابلوں میں کامیاب

ویب ڈیسک  جمعـء 31 مئ 2013
مینز ڈبل کے پہلے راؤنڈ میں اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجر نے روسی جوڑی کو 3-6 اور 6-7 سے شکست دی۔   فوٹو: فائل

مینز ڈبل کے پہلے راؤنڈ میں اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجر نے روسی جوڑی کو 3-6 اور 6-7 سے شکست دی۔ فوٹو: فائل

پیرس: فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں مکسڈ ڈبل کے مقابلے میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور کارا بلیک نے ٹاپ سیڈ ثانیہ مرزا اور رابرٹ لنڈسٹیڈ کو شکست دے دی جبکہ مینز ڈبل کے پہلے راؤنڈ میں بھی اعصام الحق اور جین جولین راجر نے روسی جوڑی کو ہرادیا۔

مکسڈ ڈبل کے مقابلے میں اعصام الحق اور ان کی زمبابوے سے تعلق رکھنے والی پارٹنر کارا بلیک نے ثانیہ مرزا اور ان کے پارٹنر رابرٹ لنڈسٹیڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-6 اور 3-6 کے سیٹ سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ اپنے نام کیا۔

اس سے قبل مینز ڈبل کے پہلے راؤنڈ میں اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجر نے روسی جوڑی کو 3-6 اور 6-7 سے شکست دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔