- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
قومی کرکٹرز کی کلائیوں پر موجود سبز بینڈز کا راز کھل گیا
لاہور: فزیو کلف ڈیکن کی جانب سے دیئے جانے والے اس تحفے پر چیمپئن مائنڈ سیٹ کے الفاظ تحریر ہیں۔
قومی کرکٹرز کی کلائیوں پر موجود سبز بینڈز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آئندہ سال شیڈول ورلڈکپ کے لیے تیاریوں کا آغاز کرچکے ہیں، فزیو کلف ڈیکن نے ایبٹ آباد میں فوجی ٹریننگ کے دوران کلائی پر پہننے کیلیے یہ بینڈ تمام کھلاڑیوں کو دیئے تھے،ان کا مقصد یہ ہے کہ میگاایونٹ تک سفر میں جب بھی کبھی کوئی منفی سوچ آئے تو یہ بینڈ ہمت جوان کرنے میں مدد دے۔
پیسر حسن علی نے کہا کہ فزیو یہ بینڈ جنوبی افریقہ سے ہمارے لئے بنواکر لائے تھے،چیمپئن مائنڈ سیٹ رکھتے ہوئے ہی اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے منزل پانے میں کامیاب ہوں گے۔ محمد نواز نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل ایشیا کپ اور اہم سیریز کے ہر مشکل وقت میں یہ بینڈ ہمیں حوصلہ دیتا رہے گا۔ شان مسعود نے کہا کہ گرین بینڈ برے وقت میں بھی ثابت قدم اور توانا رہنے کا کوڈ ورڈ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔