ڈرون حملے فوری بند کئے جائیں، نواز شریف کا امریکا سے مطالبہ

ویب ڈیسک  جمعـء 31 مئ 2013
یکطرفہ اقدامات کے بجائے دہشت گردی کا مل کر خاتمہ کرنا ہوگا، نواز شریف   فوٹو: فائل

یکطرفہ اقدامات کے بجائے دہشت گردی کا مل کر خاتمہ کرنا ہوگا، نواز شریف فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈرون حملے فوری طور پر بند کرے کیونکہ یہ پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔

لاہور میں نواز شریف سے قائم مقام امریکی سفیر نے ملاقات کی جس میں نواز شریف نے امریکی ڈرون حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف اور قابل مذمت ہیں لہٰذا انہیں فوری بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

نواز شریف نے قائم مقام امریکی سفیر کو اپنے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ اقدامات کے بجائے دہشت گردی کا مل کر خاتمہ کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔