بابرغوری کے خلاف ریفرنس دائر، ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 ستمبر 2018
بابر غوری پر 2012 میں کے پی ٹی میں 940 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے، نیب ریفرنس :فوٹو:فائل

بابر غوری پر 2012 میں کے پی ٹی میں 940 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے، نیب ریفرنس :فوٹو:فائل

کراچی: احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر ایم کیوایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری سمیت 8 افراد کے خلاف رنفرنس دائر کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب)  کی درخواست پر ایم کیوایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری سمیت 8 افراد کے خلاف مبینہ کرپشن کا ریفرنس دائر کرلیا ہے جب کہ بابر غوری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں بابرغوری سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، دیگر ملزمان میں رؤف اختر فاروقی، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی جاوید حنیف اور سابق چیئرمین کے پی ٹی جاوید حنیف شامل ہیں۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر 2012 میں کے پی ٹی میں 940 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے اور ملزمان نے قومی خزانے کو دو ارب 88 کروڑ 55 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔  عدالت نے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔