پاکستان نے ڈیف ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھارت کو 101 رنز سے شکست دے دی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 15 ستمبر 2018
پاکستان کے بلال یوسف نے 78 رنز بنائے جبکہ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں فوٹو:سوشل میڈیا

پاکستان کے بلال یوسف نے 78 رنز بنائے جبکہ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں فوٹو:سوشل میڈیا

ڈھاکا: تین ملکی ڈیف ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان نے بھارت کو 101 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری سہ ملکی ڈیف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو  101 رنز سے شکست دے دی۔ گرین شرٹس نے 139 رنز بنائے، جواب میں بھارتی ٹیم صرف 38 رنز تک محدود رہی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے اوپنر بلال یوسف نے 6 چھکوں کی مدد سے 78  رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ کپتان عمر نے 25 رنز بنائے۔

گرین شرٹس نے 139 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عثمان امیر اور ندیم ارشد نے  3،3 جب کہ بلال یوسف 2 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بلال یوسف مین آف دی میچ قرار پائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔