لوکل گورنمنٹ کو تمام اختیارات دے کر عوام کو مضبوط کریں گے، وزیر اعظم

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 ستمبر 2018
تحریک انصاف اقتدار کی عوام تک حقیقی منتقلی پر یقین رکھتی ہے، عمران خان (فوٹو:فائل)

تحریک انصاف اقتدار کی عوام تک حقیقی منتقلی پر یقین رکھتی ہے، عمران خان (فوٹو:فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی حکومت کی بہترین شکل یہ ہے کہ عوام بااختیار ہو اور اپنے فیصلے خود کرے اور یہ عمل لوکل گورنمنٹ کے نظام کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقتدار کی عوام تک حقیقی منتقلی پر یقین رکھتی ہے، کسی بھی حکومت کی بہترین شکل یہ ہے کہ عوام بااختیار ہو جس میں عوام اپنے فیصلے خود کرسکے اور یہ لوکل گورنمنٹ کے نظام کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کھیلوں میں بہتری وقت کی ضرورت اوراولین ترجیح ہے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام لوکل گورنمنٹ کے استحکام کی صورت میں ہی بااختیار ہوسکتے ہیں، پختونخوا کے تجربے کے مطابق لوکل گورنمنٹ کو فعال بنائیں گے اور لوکل گورنمنٹ کو تمام اختیارات دے کر عوام کو مضبوط کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔