فلپائن میں طاقت ور طوفان سے ہلاکتیں 50 ہو گئیں، 40 لاکھ افراد متاثر

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 ستمبر 2018
طاقتور طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

طاقتور طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

منیلا: طاقت ور سمندری طوفان ’منگ کھٹ‘ فلپائن کے ساحل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز انتہائی طاقتور سمندری طوفان ’منگ کھٹ‘ آج شمالی فلپائنی صوبے کاگایان کے علاقے باگاؤ سے ٹکرا گیا تھا۔ سال کے سب سے طاقت ور طوفان کے باعث مختلف واقعات میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

Philpines 2

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، انتہائی شدید باد و باراں کے ساتھ زوردار جھکڑ سے معمولات زندگی معطل ہوگئے اور شاہراہوں پر نصب ہولڈنگز اور کھمبے گرگئے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

Philpines 3

طوفان کے باعث کئی دیہات اور شہر بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے جس کی وجہ سے 40 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، گھروں کی چھتیں منہدم ہوگئیں جب کہ میدانی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

philpines-4

ریسکیو اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اب تک 100 سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب منگکھٹ طوفان کل ہانگ کانگ پہنچ رہا رہے جس کے باعث ہانگ کانگ میں بھی موسلا دھار بارشوں اور طوفانی جھکڑوں سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔

philpines-5

واضح رہے کہ پانچ سال قبل فلپائن میں آنے والے طوفان ٹائیفون نے 6 ہزار سے زائد افراد کی زندگیوں کے چراغ گُل کردیئے تھے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔