- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
ڈاؤلینس نے کم وولٹیج پر چلنے والے ریفریجریٹرز متعارف کرادیے
کراچی: گھریلو برقی آلات بنانے والی کمپنی ڈاؤلینس نے کم وولٹیج پر چلنے والے ریفریجریٹرز پاکستان میں متعارف کرادیے ہیں۔
لو وولٹیج اسٹارٹ اپ (ایل وی ایس) سیریز میں ایسی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے جو ریفریجریٹر کو 135 وولٹ جیسے کم ترین وولٹیج پر بھی ٹھنڈا رکھتی ہے۔ انسولیشن کی موٹی تہہ کی وجہ سے اس ریفریجریٹر میں 15 گھنٹے تک بجلی کے بغیر بھی ٹھنڈک کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ یہ ریفریجریٹرزمختلف گھروں کی ضرورت کے لحاظ سے مختلف سائزوں میں دستیاب ہیں۔ یہ نہ صرف گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے بلکہ کم وولٹیج کے باوجود کام کرنے کی منفرد خصوصیت کی بنا پر اسے مختلف اداروں مثلًا اسپتالوں، ہوٹلوں، یونیورسٹیوں اور مختلف کاروباروں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ریفریجریٹرز کی ایل وی ایس سیریز کے بارے میں ڈاؤلینس کے ہیڈ آف سیلز حسن جمیل نے کہا ہے کہ ’’ہمیں پوری امید ہے کہ ریفریجریٹرزکی ایل وی ایس سیریز بہت جلدہمارے صارفین میں بے حد مقبول ہوجائے گی۔ یہ ریفریجریٹرز غذا کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے ہمارے ملک کی اشد ضرورت کو پورا کرتے ہیں اور بجلی کے غائب رہنے اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ریفریجریٹرز مختلف سائزوں کے لحاظ سے مختلف قیمتوں میں موجود ہیں تاکہ عوام کی بڑی تعداد اپنی ضرورت اور بجٹ کے لحاظ سے ان سے فائدہ اٹھا سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔