کراچی: دھاکا کالجیٹ اور کوچنگ سینٹر کے مالک پروفیسر اظفر رضوی فائرنگ میں جاں بحق

ویب ڈیسک / نمائندہ ٹریبیون  ہفتہ 1 جون 2013
پروفیسر اظفر رضوی کو کریم آباد میں کیفے اسٹوڈنٹ کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، ڈرائیور بھی جاں بحق۔  فوٹو: اے ٹی یو پی

پروفیسر اظفر رضوی کو کریم آباد میں کیفے اسٹوڈنٹ کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، ڈرائیور بھی جاں بحق۔ فوٹو: اے ٹی یو پی

کراچی: کرایم آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دھاکا کالجیٹ اور کوچنگ سینٹر کے مالک پروفیسر اظفر رضوی اور ان کے ڈرائیور کو جاں بحق کردیا۔

پروفیسر اظفر رضوی کریم آباد کے علاقے میں واقع کیفے اسٹوڈنٹ کے قریب سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے پروفیسر اظفر موقع پر ہی جاں بحق اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ ڈرائیور کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایس ایس پی عامر فاروقی نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پروفیسر اظفر اپنے ڈرائیور عبد الغفار کے ہمراہ دھاکا کوچنگ سینٹر کی کریم آباد والی برانچ سے واپس گھر لوٹ رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح افراد نے کیفے اسٹوڈنٹ کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔