تحائف بیٹے کو نہیں ضرورت مندوں کو دیئے جائیں، اہلیہ شاہد کپور

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 ستمبر 2018
کچھ خاندان اور بچے ایسے بھی ہیں جنہیں ان تمام چیزوں کی ضرورت ہے، میرا راجپوت (فوٹو: فائل)

کچھ خاندان اور بچے ایسے بھی ہیں جنہیں ان تمام چیزوں کی ضرورت ہے، میرا راجپوت (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت  نے اپنے نومولود بیٹے کے لیے تحائف وصول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تحائف ضرورت مندوں کو دیئے جائیں۔

نامور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اوران کی اہلیہ میرا راجپوت کے گھر ننھے مہمان زین کی آمد ہوئی ہے اور وہ دونوں اپنی بچی میشا کی ولادت کے بعد دوسرے بچے کے والدین بن گئے ہیں۔ لوگوں نے چاہا کہ ان کے بیٹے کو تحائف دیں تاہم اداکار کی اہلیہ نے مداحوں سے تحائف وصول کرنے سے معذرت کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے انسٹا گرام پر اپنی ایک اسٹوری میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گزارش کی کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں اور نیک تمناؤں اور محبت کے لیے آپ سب کے مشکور ہیں لیکن کچھ خاندان اور بچے ایسے بھی ہیں جنہیں ان تمام چیزوں کی ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شاہد کپور اور میرا راجپوت کے گھر نئے مہمان کی آمد

میرا راجپوت نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ اگر آپ لوگ یہ تحائف اور دیگر چیزیں ضرورت مندوں کو دیں تاکہ کسی بچی کی دنیا خوشیوں سے بھر جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔