- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
مجرموں کو سزا کے بجائے رہائی مل جاتی ہے،برجیس احمد
کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے قائمقام امیر برجیس احمد نے شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری کی شرح میں ایک بار پھرخطرناک حد تک اضافے پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے انھوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غفلت اور نااہلی کا بدترین مظاہرہ کر رہے ہیں ،حکومت مفاہمت کا لبادہ اتارے اور قاتلوں ،اغوا کاروں اور بھتہ خوروں سے نمٹنے کیلیے آہنی ہاتھ استعمال کرے۔
انھوں نے کہاکہ المیہ یہ ہے کہ قاتلوں نے ماہ صیام کے تقدس کو بھی بالائے طاق رکھ دیا ہے،انھوں نے کہاکہ پولیس ،رینجرز اور دیگر ادارے نہ جانے کس مرض کی دوا ہیں کہ شہر بھر میں تعیناتی،گشت اور اسنیپ چیکنگ کے باوجود قاتل اور بھتہ خور آزادانہ کاروائیاں کرتے پھرتے ہیں مگر کوئی ان پر ہاتھ ڈالنے والا نہیں،اگر کوئی مجرم پکڑا بھی جائے تو اسے سزا ہونے کے بجائے رہائی مل جاتی ہے،پولیس اور رینجرز عام شہریوں کو تو روک کر بلا جواز ذہنی اذیت کا نشانہ بناتے ہیں مگر قاتلوں تک ان کے ہاتھ پہنچنے سے قاصر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔