مسلم لیگ ن کا بینظیر سپورٹ پروگرام بند کرنے کا فیصلہ

نامہ نگار  ہفتہ 1 جون 2013
نواز لیگ کا کہنا ہے کہ بیت المال پروگرام میں مزید بہتری لائی جائیگی. فوٹو: فائل

نواز لیگ کا کہنا ہے کہ بیت المال پروگرام میں مزید بہتری لائی جائیگی. فوٹو: فائل

تلہار: مسلم لیگ (ن) نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، بیت المال پروگرام دوبارہ شروع ہونے کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے اپنے 5 سالہ دور حکومت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تھا، جس کے تحت ملک بھر کی غریب، بیوہ اور مستحق خواتین کو ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ دیا جاتا تھا۔ پروگرام سے وفاقی حکومت کو ہر سال 10 ارب روپے تک اضافی خرچہ برداشت کرنا پڑتا تھا۔لیگی حکومت کے فیصلے کے بعدبیت المال کو دوبارہ شروع کرنے کا امکان بڑھ گیاہے، بیت المال کی رقم بھی دگنی  اور یہ رقم ہر سال 3 اقساط میں دی جائیگی۔

نواز لیگ کا کہنا ہے کہ بیت المال پروگرام میں مزید بہتری لائی جائیگی، تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب اور بیوہ خواتین کوریلیف دیا جائے۔دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند کرنے کی مخالفت کر دی ہے اور سندھ حکومت اپنے بجٹ سے اس پروگرام کو جاری رکھنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے اور امدادی رقم ایک ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔