طویل لوڈشیڈنگ شوبز سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ بن گئی

عمیر علی انجم  ہفتہ 1 جون 2013
دہشت گردی کی وارداتوں نے بھی کام کرنامشکل کردیا،فنکاروں کا ردعمل۔ فوٹو: فائل

دہشت گردی کی وارداتوں نے بھی کام کرنامشکل کردیا،فنکاروں کا ردعمل۔ فوٹو: فائل

کراچی: ملک بھرمیں جاری لوڈشیڈنگ نے کاروباری صنعت کوتوتباہ کیاہی ہے ،اس کے ساتھ عوام کی زندگی بھی اجیرن کردی ہے۔

پاکستان میں شوبزانڈسٹری کی اگرتاریخ اٹھاکردیکھی جائے توفنکاروں کی جدوجہدہرچندسال بعددکھائی دیگی چندسال قبل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری نے اپنامقام بہت مشکل سے حاصل کیاورنہ پڑوسی ملک کے ڈراموں نے پاکستانی عوام کواپنے حصارمیں لے رکھاتھاجسے نئے فنکاروں نے بڑی جدوجہدکے بعددوبارہ حاصل کیا۔حالیہ لوڈشیڈنگ نے پاکستان شوبزانڈسٹری کوتباہی کے دہانے پرلاکھڑاکیاہے بیس سے چوبیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے فنکاروں کوکام کرنامشکل کردیاہے ۔

فنکاروں کاکہنا ہے کہ ہم پلان کے مطابق اپناکوئی کام نہیں کرسکتے ،کبھی ہم دہشتگردی کے واقعات کے باعث اپناکام کرنے سے قاصررہتے ہیں توکبھی بجلی کی طویل بندش پرہمیں مشکلات کاسامنارہتاہے ایسے میں ہمیں مستقبل تاریک دکھائی دیتاہے ۔فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کامستقل اوتٹھوس حل نکالیں تاکہ مزیدپریشانیوں سے بچاجاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔