پرستاروں کی پسند ہی فنکار کا اصل سرمایہ ہے، خوشبو

کلچرل رپورٹر  ہفتہ 1 جون 2013
اسٹیج ڈرامہ ’’لاہوری مسخرے‘‘ کے لیے تیار خصوصی آئٹم کو پسند کیا جارہا ہے۔   فوٹو: فائل

اسٹیج ڈرامہ ’’لاہوری مسخرے‘‘ کے لیے تیار خصوصی آئٹم کو پسند کیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: یہ پرستار ہی ہیں جن کی پسندیدگی اور محبت ہی فنکار کا اصل سرمایہ ہے۔

اسٹیج پر ایک سال کے وقفہ بعد واپسی پر مجھے جس طرح سے خوش آمدید کہا گیا ہے اس سے احساس ہی نہیں ہوا کہ میں کہیں گئی ہی نہیں تھی۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ خوشبو نے ایک ملاقات میں کیا۔ خوشبو نے کہا کہ پروڈیوسر کسی فنکار کو اسی وقت اپنے پراجیکٹ میں شامل کرتاہے جسے پرستار چاہتے ہیں۔اس لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہ کروں، اسٹیج ڈرامہ ’’لاہوری مسخرے‘‘ کے لیے بھی خصوصی آئٹم تیار کیا جسے پسند کیا جارہا ہے۔

اس پسندیدگی کو برقرار رکھنے کے لیے پہلے سے زیادہ محنت کر رہی ہوں تاکہ ایک اچھی اور معیاری پرفارمنس دے سکوں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ شوہر اربازخان کے ساتھ مل کر پروڈکشن کرنے کا بھی ارادہ ہے جس کے تحت جلد ہی ایک فلم شروع کی جائے گی جس کو اربازخان ڈائریکٹ کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔