اچھا کردار نہ ملنے پر فلم چھوڑ دیتی ہوں، بپاشا باسو

نیٹ نیوز  ہفتہ 1 جون 2013
کسی بھی فلمساز کی آفر کا فوری جواب دینے کی بجائے اس فلم کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتی ہوں، بپاشا باسو  فوٹو: فائل

کسی بھی فلمساز کی آفر کا فوری جواب دینے کی بجائے اس فلم کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتی ہوں، بپاشا باسو فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ ہمیشہ مرضی کا کردار تلاش کرنے کی جستجو رہتی ہے،اچھا کردار نہ ملنے پر فلم چھوڑ دیتی ہوں۔

اپنے کردار کے حوالے سے بہت زیادہ حساس ہوں، کہانی اور کردار کے تال میل ہونے پر ہی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرتی ہوں، 10 برسوں سے زیادہ عرصہ گزارنے پر بھی بالی وڈ میں کوئی قریبی دوست نہیں ،34 سالہ اداکارہ نے کہا ہے کہ کسی بھی فلمساز کی آفر کا فوری جواب دینے کی بجائے اس فلم کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتی ہوں۔ میرے اس حوالے سے تحفظات بھی ہوتے ہیں۔ تقریبات میں جانا پسند کرتی ہوں۔ سماجی رابطوں کے دور میں الگ تھلگ رہنے کی کوشش نہیں کی اگر کوئی تقریب میں ملے تو اسے ہیلو کہتی ہوں تاہم کسی بھی فون کال پر فوری طور پر فلم سائن کرنے والی نہیں ہوں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔