چہرے پر سرجری کرانے کے الزام پر اداکارہ عائزہ خان کا جواب

ویب ڈیسک  اتوار 16 ستمبر 2018
عائزہ خان نے دیگر اداکاراؤں کی طرح رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوائے ہیں، سوشل میڈیا صارفین فوٹو:فائل

عائزہ خان نے دیگر اداکاراؤں کی طرح رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوائے ہیں، سوشل میڈیا صارفین فوٹو:فائل

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے چہرے پر سرجری کرانے اور رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوانے کے الزامات کا جواب دے دیا۔

اداکارہ و ماڈل عائزہ خان  نے حال ہی میں کرائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جن میں وہ پہلے سے مختلف نظرآرہی ہیں اور ان کا رنگ بھی گورا لگ رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ کے گورے رنگ پر تنقید کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے اپنی ناک اور چہرے کی سرجری کرائی ہے جب کہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ عائزہ خان نے دیگر اداکاراؤں کی طرح رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوائے ہیں۔

تاہم عائزہ خان نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا  کہ ’’میں نے نہ ہی چہرے پر کوئی سرجری کرائی ہے اور نہ گورا ہونے کے انجکشن لگائے ہیں، میرا رنگ جیسا بچپن میں تھا ویسا اب بھی ہے، لوگ وقت کے ساتھ بدلتے ہیں اور مزید خوبصورت ہوجاتے ہیں، یہ سب کیمرے کا کمال ہے سرجری کا نہیں‘‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔