- آئی سی سی بی ایس انکیوبیشن مرکز کے تحت ’ریلوے ٹریکنگ ایپ‘ تیار
- شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا
- پاکستان کو ورلڈ شوٹنگ کپ میں شرکت سے محروم کرنے پر بھارت کو وارننگ جاری
- عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
- پاکستان کی جانب بہنے والے دریاؤں کا پانی روکنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی وزیرآبی وسائل
- پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو با آسانی ہرادیا
- حج سبسڈی کے خاتمے کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج
- جماعت الدعوۃ اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کالعدم قرار، پابندی عائد
- بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں سے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا
- حکومت سندھ کے تمام الزامات بے بنیاد اور جارحانہ پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، نیب
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو منہ کی کھائے گا،سابق بھارتی چیف جسٹس
- محمد بن سلمان نے’’پاک بھارت جامع مذاکرات‘‘ بھارت سعودی مشترکہ اعلامیے کاحصہ بنوادیا
- افسوس ہے سراج درانی اور اہلخانہ کو نیب دہشتگردی سے نہ بچاسکا، وزیراعلی سندھ
- رمیز راجہ جونیئر کے والد کا انتقال، نجم سیٹھی رمیز راجہ سے تعزیت کر بیٹھے
- ہنزہ میں گلیشئیر سرکنے کے باعث آبادی کے انخلا کا حکم
- ایک اور بچی نے بھی ملک کا نام روشن کردیا
- نیلم جہلم بجلی منصوبے کے قرض کے سود کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاریاں
- ویرات کوہلی جیسی مستقل مزاجی پیدا کرنے کا خواہاں ہوں، بابراعظم
- سلمان بٹ نے یو اے ای میں لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا
- شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلیے منظور
گیس کی قیمتوں میں اضافے کی نئی سمری اقتصادی کمیٹی کو ارسال

وزیر خزانہ اسد عمر نے گیس کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا فوٹو:فائل
اسلام آباد: گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو دوبارہ ارسال کردی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافہ موخر کرنے کے اقدام پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں دوبارہ قیمتوں میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے جس کیلئے نئی سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوا دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ اسد عمر نے گیس کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، تاہم حکام نے اقتصادی کمیٹی سمیت دیگر اہم اجلاسوں میں نجی میڈیا کو کوریج سے بھی روک دیا ہے۔
ای سی سی کی جانب سے منظوری کی صورت میں گیس کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا تاہم اگر سمری میں وزیر اعظم کی وضع کردہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کا فقدان پایا گیا تو قیمتوں میں اضافہ دوبارہ موخر کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پیر کو ہونے والے اجلاس میں اس بارے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : گیس قیمتوں میں 46 فیصد اضافہ
ای سی سی اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ کے بجائے کیبنٹ ڈویژن میں ہوگا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ستر فیصد اضافہ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی جب کہ گردشی قرضے کے بارے میں آڈیٹر جنرل کی تیار کردہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا
واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں 5 ستمبر کو خبر آئی تھی کہ اوگرا کی سمری پر وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم اپوزیشن اور عوام نے بڑھتی مہنگائی کے باعث حکومت پر شدید تنقید کی۔ بعدازاں 10 ستمبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کو موخر کردیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔