- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
پی ایس 128: آئینی درخواستوں پرالیکشن کمیشن ودیگرکونوٹس
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ایس 128قائد آباد کے انتخابات کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ(ن)کی علیحدہ علیحدہ دائر آئینی درخواستوں پر الیکشن کمیشن اور دیگر امیدواروں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار وقار شاہ نے بیرسٹر فروغ نسیم کے توسط سے درخواست دائر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان، صوبائی الیکشن کمیشن ، ریٹرننگ افسر اور دیگر امیدواروں کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ درخواست گزار نے 11مئی کو ہونیوالے انتخابات میں اس حلقے سے 23ہزار 496ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے قریبی حریف مولانا اورنگزیب فاروقی نے 21ہزار 332ووٹ حاصل کیے تھے لیکن مولانا اورنگزیب فاروقی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے حلقے کے 6پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کردیا جبکہ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کا موقف بھی نہیں سنا، مخصوص پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار سلطان خان جوری نے ارشد جدون اور اسلم بھٹہ ایڈووکیٹ کے توسط سے اسی حلقے کے بارے میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیاہے کہ اس علاقے میں انتخاب کے روز دہشت گردی ہوئی اور بم دھماکوں کے بعد کئی پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کی گئی اس لیے کچھ پولنگ اسٹیشنوں کے بجائے پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے، درخواست گزار نے پیشکش کی ہے کہ وہ نادرا کی جانب سے انگوٹھے کے نشانات چیک کرانے کی فیس ادا کرنے کیلیے تیارہیں، دوبارہ پولنگ سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اس روز کاسٹ کیے گئے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرالی جائے کہ وہ جعلی تو نہیں ،فاضل بینچ نے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔