اپر اورکزئی میں گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی 2 بچوں سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 16 ستمبر 2018
کمرے کی چھت بارش کے باعث گری فوٹو:فائل

کمرے کی چھت بارش کے باعث گری فوٹو:فائل

ہنگو: اپر اورکزئی کے علاقے ڈوپکی میں گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی اپنے 2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے جب کہ صرف ایک بچی زندہ بچی ہے جو زخمی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اپراورکزئی کے علاقے ڈوپکی میں واقع ایک مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان کے چھت تیز بارش کے باعث گری۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گھرکی چھت گرنے سے 8 آٹھ افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں جب کہ گھر میں موجود صرف ایک بچی زندہ بچ گئی ہے جو شدید زخمی ہے۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 4 سال اور 2 ماہ بتائی جاتی ہے۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکالا اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔