- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
عامر لیاقت کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا
کراچی: تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کو سیکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے روک دیا۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، عمران خان نے سب سے پہلے مزارِ قائد پرحاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم مزار قائد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پہنچے جہاں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ تاہم این اے 245 سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گیسٹ ہاؤس کے باہر ہی روک دیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر لیاقت کی معافی مسترد
صحافیوں کے سوال پر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ مجھے گیسٹ ہاؤس میں جانے سے روکا نہیں گیا بلکہ میں وقت سے پہلے آگیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر مجھے کوئی تحفظات نہیں، اس بارے میں پارٹی قیادت ہی فیصلہ کرے گی۔ عمران خان کے دورہ کراچی میں تاخیر سے متعلق سوال پر عامر لیاقت نے جواب دیا دیر آید درست آید۔
عامر لیاقت حسین کافی دیر تک دروازے پر کھڑے انتظار کرتے رہے لیکن انہیں اندر جانے کی اجازت نہ ملی جس پر وہ مایوسی کا شکار ہوکر واپس روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔