پیپلز پارٹی نے پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی ایک مخصوص نشست جیت لی

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 جون 2013
خواتین کی مخصوص نشست کے لئے پیپلز پارٹی کی بیلم حسنین اور مسلم لیگ (ق) کی تنزیلہ عامر چیمہ کے درمیان ٹاس ہوا فوٹو: فائل

خواتین کی مخصوص نشست کے لئے پیپلز پارٹی کی بیلم حسنین اور مسلم لیگ (ق) کی تنزیلہ عامر چیمہ کے درمیان ٹاس ہوا فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز نے پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی ایک مخصوص نشست بذریعہ ٹاس جیت لی.

پیپلز پارٹی نے پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی ایک مخصوص نشست جیت لی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز نے پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی ایک مخصوص نشست بذریعہ ٹاس جیت لی ۔ لاہور میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں خواتین کی مخصوص نشست کے لئے پیپلز پارٹی کی بیلم حسنین اور مسلم لیگ (ق) کی تنزیلہ عامر چیمہ کے درمیان ٹاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی بیلم حسنین کامیاب ہوگئیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی 2 ، 2 جنرل نشستیں جیتی ہیں جس کے باعث دونوں جماعتوں کے درمیان قومی اسمبلی میں خواتین کی ایک مخصوص نشست کے لئے ٹائی پڑ گیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے ٹاس کا فیصلہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔