اپوزیشن فرینڈلی ہو یا فرینڈز کی ، اپوزیشن اپوزیشن ہوتی ہے، قائم علی شاہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 جون 2013
 صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور یہ پالیسی جاری رہے گی،قائم علی شاہ فوٹو ایکسپریس نیوز

صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور یہ پالیسی جاری رہے گی،قائم علی شاہ فوٹو ایکسپریس نیوز

سکھر: سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن فرینڈلی ہو یا فرینڈز کی، اپوزیشن اپوزیشن ہوتی ہے۔

سکھر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نو منتخب وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کا مقصد صوبے کی فلاح ہے، امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہےاسی لئے آئندہ بجٹ میں سب سے زیادہ امن و امان کے لئے رقم مختص کی جائے گی اور جلد ہی اس پر قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور یہ پالیسی جاری رہے گی، ایم کیو ایم ماضی میں بھی ہماری اتحادی رہی ہے اور اب بھی ان کے لئے دروازے کھلے ہیں۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ لیاری میں پارٹی کارکنوں نے نئی حکومت کے قیام پر ہمیں مدعو کیا تھا اور ہم نے وہاں جا کر کوئی گناہ نہیں کیا ہے، ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی پر جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کے الزام میں کوئی صداقت نہیں انہیں ایسی باتوں سے گریز کرنا چاہئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔