- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
کراچی: بھتہ نہ دینے پر بوری بند لاشیں پھینکنے والا گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد، پولیس
کراچی: پولیس نے مخلتف کارروائیوں کے دوران بھتے کے لئے لوگوں کے گھروں میں بم رکھنے اور عدم ادائیگی پر بوری بند لاشیں پھینکنے والے گروہ کے 4 ملزمان سمیت ڈاکٹرکو بھی اغوا کاروں سے بازیاب کرالیا ہے۔
ایس ایس پی اسپیشنل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کے مطابق میں پاک کالونی میں کارروائی کے دوران ایک ہی گروہ کے 4 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 دستی بم،2ریپیٹر اور 4 ٹی ٹی پستول برآمد کرلی ، فاروق ایوان کا کہنا تھا کہ گروہ کے ارکان اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں، گروہ کا سرغنہ گھروں پر بھتے کے لیے دستی بم رکھا کرتا تھا جبکہ گرفتار ملزمان تاوان نہ دینے پر لوگوں کی بوری بند لاشیں پھینکتے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب کراچی اینٹی کرائم وائلنٹ سیل نے سی پی ایل سی کے ہمراہ گلشن معمار میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی ڈاکٹر کو بازیاب کرالیا، ایس ایس پی اے وی سی سی نیاز کھوسو نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک اغوا کار ہلاک اورایک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 4 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ گروہ شہر میں ڈاکٹرز کو اغوا کرکے تاوان طلب کرتا تھا کارروائی کے دوران بھی ایک مغوی ڈاکٹر کو بازیاب کرایا گیا جسے 4روز قبل اغوا کیا گیا تھا اور ملزمان نے اس کی رہائی کے عوض 6 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔