- زرداری پر عمران خان قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید تھانے طلب
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
- دہشت گرد نماز کی پہلی صف میں موجود تھا، خواجہ آصف
- بنی گالہ سے قتل کے ملزم کو لے جانے والی جھنگ پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید
- بابراعظم میرے بیٹے جیسا ہے اُس سے کبھی ناراض نہیں ہوا، وسیم اکرم
- پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے، وزیراعظم
- امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ؛ صدر اور اپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار
- صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا
- جنوبی افریقا میں سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ؛ 8 افراد ہلاک
- فواد چوہدری کہاں ہیں کچھ پتا نہیں، حبا چوہدری
- پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 28 افراد شہید
- پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلیے ٹکٹ کی قیمت صرف 20روپے
- قتل کی سازش کا الزام؛ آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
- حب میں مسافر بس حادثے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج
- پاکستانی باکسر نے دبئی میں پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی
- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
- مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو
- مہنگائی کیخلاف عوام بیدار ہوں، احتجاج کے بغیر مسائل کم نہیں ہونگے، حافظ نعیم
ایف بی آرمیںاصلاحات کے نتائج حاصل نہیں ہوئے،ورلڈبینک

کسٹمز افسران کے عالمی بینک سے رجوع کرنے کے باعث ری اسٹرکچرنگ متاثرہوئی۔ فوٹو: فائل
اسلام آ باد: عالمی بینک نے انکشاف کیاہے کہ ایف بی آر میںاصلاحات کی ذاتی مفادات کے تحت مخالفت،مقدمہ بازی،امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور کسٹمز افسران کے ایف بی آر کیخلاف عالمی بینک کے تحقیقاتی پینل سے رجوع کرنے کے باعث فیڈرل بورڈآف ریونیوکی ری اسٹرکچرنگ متاثرہوئی ہے اور ملک میں ٹیکس نیٹ اور ٹیکس دہندگان کے مفادات پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں،یہ انکشاف عالمی بینک نے ایف بی آرکے بارے میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کیا۔
ایکسپریس کودستیاب دستاویزکے مطابق عالمی بینک نے ٹارپ سے متعلق اپنی رپورٹ میںبتایا ہے کہ ایف بی آرکی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے کی جانیو الی اصلاحات کی مختلف طبقات کی طرف سے شدید قسم کی ذاتی مخالفت کی گئی ہے،ایف بی آر کے کسٹمز افسران و ملازمین کی ایسوسی ایشن کی طرف سے ایف بی آرکے خلاف عالمی بینک کے تحقیقاتی پینل کو دی جانیو الی درخواستوںنے اصلاحات کے عمل کو شدید نقصان پہنچایا ہے اوران وجوہات کی بناپر ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ متاثر ہوئی ہے اس کے علاوہ مقدمہ بازی،کمزورمانیٹرنگ وایویلیوایشن ایڈمنسٹریشن ،امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور2010-11 کے سیلاب نے جہاںملکی معیشت کوبُری طرح متاثر کیا۔
وہیں ٹارپ کے تحت ایف بی آرمیں کی جانیوالی اصلاحات بھی متاثر ہوئی ہیںاوران وجوہات کی بناپر پاکستان میںانکم ٹیکس، سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی انٹیگریشن بھی کم ہوئی ہے جس بنا پر اصلاحات کے وہ نتائج حاصل نہیںہوسکے ہیںجن کی توقع تھی،عالمی بینک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملک میں ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس وصولیوں میں اضافے کیلیے انکم ٹیکس،سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی انٹیگریشن کوبڑھانا ہوگاجس کیلیے ضروری ہے کہ مانیٹرنگ و ایویلیوایشن ایڈمنسٹریشن کو مضبوط بنایا جائے اور ساتھ ہی مقدمہ بازی کے رجحان کو کم کیاجائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔