18ویں ترمیم پر مکمل عملدرآمدکرایا جائے گا، سینیٹرکریم خواجہ

اسٹاف رپورٹر  اتوار 2 جون 2013
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب سے پروفیسر طارق رفیع ودیگرکا خطاب ۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب سے پروفیسر طارق رفیع ودیگرکا خطاب ۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

کراچی:  پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر کریم احمد خواجہ نے کہا ہے کہ صوبے میں قیام امن پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہوگی۔

امسال صوبے میں صحت اورتعلیم کیلیے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا ، جناح اسپتال، قومی ادارہ اطفال اور قومی ادارہ امراض قلب تینوں اسپتال صوبائی حکومت اور صوبائی محکمہ صحت کے ماتحت کام کررہے ہیں اور ان تینوں اسپتالوںکو 2سال سے حکومت سندھ ہی فنڈز فراہم کررہی ہے، 18ویں ترمیم پر مکمل عملدرآمدکرایا جائے گا ، وہ ہفتہ کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ایک سال مکمل ہونے پر پہلی سالگرہ کے موقع پرخطاب اور صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔

اس موقع پرسندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا ، بے نظیر بھٹویونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسراکبر حیدر سومرو ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرطارق رفیع، المنائی کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد،جناح اسپتال ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے نومنتخب صدرڈاکٹر جاوید جمالی،ڈاکٹرعرفان اوریونیورسٹی کے سب سے سینئرملازم حنیف سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا، طالب علموں اوریونیورسٹی کے اراکان فیکلٹی نے ایک سال مکمل ہونے پر کیک کاٹااورخصوصی دعا بھی کی۔

سینیٹر کریم خواجہ اورشہلارضانے یونیورسٹی کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے پرمبارکباددی اور کہاکہ جناح اسپتال جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا ٹیچنگ اسپتال ہے صوبائی خودمختاری کے تحت ان تینوں اسپتالوں کوصوبائی محکمہ صحت کے ماتحت کردیاگیا ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کیلیے جی ڈی پی کا 2.5فیصد مختص کرنے پر غور کیاجارہا ہے جبکہ تعلیم کے بجٹ میں بھی اضافہ کیاجائیگا، تقریب سے وائس چانسلرپروفیسر طارق رفیع نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جناح اسپتال انتظامیہ نے حکومت سندھ کے احکامات ماننے سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔