- راولپنڈی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گوشت برآمد
- چین نے تبدیلی لانے والوں کو کہا تھا الیکشن میں مداخلت نہ کریں،وزیر منصوبہ بندی
- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین میں ونٹرپیکیج تقسیم
- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام
- افتخار چوہدری کے اعتراض پرعمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا بینچ تبدیل
- حازم بنگوار، فیشن اور منافقانہ معاشرتی رویہ
- پاکستان کو طالبان کے خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے، امریکا
- برطانیہ میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار
- پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت شروع
- اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کے نکاح میں دیدیا، دونوں کو مبارکباد، شاہد آفریدی
- پی ٹی آئی کا حکومت کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور
- شیخ رشید کا اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلیے عدالت سے رجوع
- امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی
- گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا پاکستان میں بلاک
- کراچی؛ خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی، حملے کی کوشش
- کراچی میں 2 ماہ میں سرکاری تیل چوری کی تیسری لائن پکڑی گئی
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
امریکا تعلیمی شعبے میں تعاون جاری رکھے گا، مائیکل ڈوڈمین
امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین تقریب میں طالبات کو لیپ ٹاپ دے رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
کراچی: کراچی میں امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن اور بہتر مستقبل کے لیے امریکا تعلیم کے شعبے میں تعاون جاری رکھے گا ۔
وہ گزشتہ روز یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت گریجویٹس میں ڈگری اور طلبا میں اسکالر شپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے،مائیکل ڈوڈمین نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر قائم ہیں،قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے ذریعے وہ نہ صرف بہتر معاشی مواقع حاصل کرسکیں گے،انھوں نے پاکستانی نوجوانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تحت ٹیچر ایجوکیشن پروگرام کے تحت 210 طلبا میں اسکالر شپ تقسیم کی،تقریب میں ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن (اے ڈی ای) اینڈ بیچلر آف ایجوکیشن (آنرز) ایلمینٹری مکمل کرنے والے63 اساتذہ میں بھی ڈگریاں تقسیم کی گئیں،طلبا کا تعلق کراچی سمیت سندھ بھر کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں سے ہے،اس موقع پر شرکا نے امید ظاہر کی کہ یہ اساتذہ نئی معلومات اور صلاحیتوں کے ذریعے طلبا کی بہتر رہنمائی کرسکیں گے۔
تقریب سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے بھی خطاب کیا جبکہ مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور کالج پرنسپلز شریک تھے،تقریب کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہر کالج کے ٹاپ تھری طلبا میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے گئے،یو ایس ایڈ کے تحت جاری کی جانے والی اسکالر شپس کی تعداد اب 400 ہوگئی ہے،یو ایس ایڈ کے ٹیچر ایجوکیشن پروجیکٹ کے ذریعے اساتذہ کی تربیت کے لیے ساڑھے7 کروڑ کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس کے ذریعے جدید نصاب کی تیاری اور ملک بھر کے 1900 اساتذہ کے لیے اسکالر شپ فراہم کی جارہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔