- راہ چلتی لڑکیوں کی ویڈیو بنانے والا اوباش گرفتار
- مائیکروسافٹ کے بعد گوگل نے ’بارڈ‘ نامی اے آئی سہولت کا اعلان کردیا
- الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیلئے نیا حلف نامہ جاری کردیا
- بلڈرز سریے کی بڑھتی قیمتوں پر دلبرداشتہ، خریداری نہ کرنے کا اعلان
- آرمی چیف کی امریکا دورے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، آئی ایس پی آر
- عمران خان نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر حتمی دلائل طلب
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پشاور دھماکے کے قصوروار وہ ہیں جو یہاں 10 سال حکومت کرتے رہے، مریم نواز
- ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں بڑی کمی
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پنڈی میں حملوں کی منصوبہ بندی؛ ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- گلیڈی ایٹرز، یونائیٹڈ نے اچانک پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے
- بھارت میں باپ نے بچے کو جنم دیدیا
- چارلی ہیبڈو اسلامو فوبیا سے باز نہ آیا، زلزلے سے ہزاروں اموات کا مذاق بنا دیا
- شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق
- بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے دن کے طور پر منایا جائے گا
- عام انتخابات؛ مسائل کا حل عوامی فیصلے ہی سے ممکن ہے، چیف جسٹس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 17 ہزار سے تجاوز کرگئیں
- وزیرخزانہ آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، اصلاحات پر اتفاق ہوگیا
گرینج پاکستانی بیٹسمینوں کی رہنمائی کیلیے اوول پہنچ گئے

نیٹ سیشن میں سابق ویسٹ انڈین اوپنرنے کھیل میں بہتری کیلیے مفیدمشورے دیے. فوٹو: کرکٹ انفو
کراچی: سابق ویسٹ انڈین اوپنر گورڈن گرینج پاکستانی بیٹسمینوں کی رہنمائی کیلیے اوول پہنچ گئے، ناصر جمشید، محمد حفیظ اور عمران فرحت سمیت کئی بیٹسمینوں نے ان سے اپنے کھیل میں بہتری کیلیے مشورے لیے۔
تفصیلات کے مطابق 108 ٹیسٹ اور 128 ون ڈے میچز میں کیریبیئن ٹیم کی نمائندگی کرنیوالے گورڈن گرینج کی ڈیسمنڈ ہینز کے ساتھ اوپننگ جوڑی کو اب بھی بہترین قرار دیا جاتا ہے، گرینج نے جمعے کو ایورسلے کلب کے سالانہ میچ میں لیشنگز کلب کی نمائندگی کی، پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ محمد اکرم سے ان کے اچھے مراسم ہیں۔
ذکا اشرف کی ہدایت پر اکرم نے انھیں پریکٹس سیشن میں مدعو کیا، ہفتے کی دوپہر جب وہ اوول گراؤنڈ پہنچے تو پاکستانی بیٹسمینوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا، اوپنرز ناصر جمشید، محمد حفیظ اور عمران فرحت نے خاص طور پر ان سے ٹپس لیں، گرنیج نے انھیں سمجھایا کہ کامیابی کیلیے گیند کو میرٹ پر کھیلنا ضروری ہے، زیادہ جارحیت نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے، کھلاڑیوں نے ان کے مشوروں پر عمل کا عزم ظاہر کیا۔ دوسری جانب بیٹنگ کوچ ٹرینٹ ووڈ ہل بھی بیٹسمینوں کی تکنیک بہتر بنانے کیلیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔