- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
جرمنی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین کا افتتاح
برلن: جرمنی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں دنیا کی پہلی ماحول دوست ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ہائیڈروجن سے چلنے والی فی الحال دو ٹرینوں کا کمرشل بنیادوں پر آپریشن شروع ہو گیا ہے۔ یہ ٹرینیں 60 میل کا سفر طے کریں گی۔
ہائیڈریل نامی یہ ٹرین بھی عام ٹرینوں کی طرح ہی کام کرتی ہے تاہم اسے ماحول دوست بنانے کے لیے ایسا سسٹم نصب کیا گیا ہے جو ہائیڈروجن اور آکسیجن کو ملا کر بجلی پیدا کرے گا اور اسی بجلی سے ٹرین کو چلایا جائے گا۔
ہائیڈرل ٹرین میں ہائیڈروجن سے بھرا ہوا ایک ٹینک 300 مسافروں کے ساتھ 500 میل تک کے سفر کے لیے کافی ہوگا۔ دنیا کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین کو تیار کرنے والی نجی کمپنی نے ماحول دوست ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی ٹرین کے اضافے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
ٹرین بنانے والی کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ دو ٹرینیں تجرباتی بنیادوں پر چلائی ہیں اور مزید 14 ٹرینیں 2021 تک تیار ہو جائیں گی جو آلودگی پھیلانے اور ماحول کو تباہ کرنے والی ڈیزل سے چلنے والی ٹرینوں کا اختتام ثابت ہوں گی۔
واضح رہے کہ ڈیزل پر چلنے والی ٹرینیں ماحول کو شدید آلودہ کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے اور کم خرچ ٹرین سسٹم کے لیے ہائیڈرل ٹرین تیار کی گئی ہے جس کا اعلان گزشتہ برس کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔