ریلوے نے ڈیم فنڈ میں رقم دینے کیلیے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا

ویب ڈیسک  منگل 18 ستمبر 2018
 ٹکٹوں پر اضافی چارچز 25 ستمبر سے لئے جائیں گے

ٹکٹوں پر اضافی چارچز 25 ستمبر سے لئے جائیں گے

لاہور: پاکستان ریلوے ٹکٹوں پر اضافی پیسے لے کر چیف جسٹس اور وزیراعظم کے ڈیم فنڈ میں جمع کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے ٹکٹوں پر اضافی پیسے لے کر ڈیم فنڈ کے لیے رقم جمع کرے گا، ریلوے ہیڈ کواٹرز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ٹکٹوں پر اضافی چارچز 25 ستمبر سے لئے جائیں گے، اعلان کے مطابق ریل کے 100 روپے مالیت تک کے ٹکٹ پر ایک روپیہ اس سے بڑی مالیت کے ٹکٹ پر 2 روپے جب کہ اے سی اور پارلرٹرینوں کے ٹکٹوں پر 10 روپے ڈیم فنڈ کے لیے اضافی لیے جائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان ریلوے کا ڈیم فنڈ کےلیے سالانہ 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان

واضح رہے کہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے رواں ماہ کے اوائل میں ہی اعلان کیا تھا کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم کے ڈیم فنڈ میں پاکستان ریلوے سالانہ 10 کروڑ روپے حصہ ڈالے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔